جی ایم آر حیدرآباد ایئر کارگو کووڈ-19 ویکسین کی برآمد اور درآمد کےلیےتیاری کر رہا ہے۔
ویکسین کی ترسیل کےلیے لاجسٹکز سے متعلقہ انتظامات جاری ہیں۔ جی ایم آر حیدرآباد ایئر کارگو کے جنرل منیجر (آپریشنز) ، پورشوتم سنگھ ٹھاکر نے کہا ، "ہم نے اپنے بنیادی ڈھانچے میں اضافہ کیا ہے اور صلاحیت میں اضافہ کیا ہے۔ ہم کم سے کم وقت میں انفراسٹرکچر کو بھی بڑھا سکتے ہیں۔"
انھوں نے کہا کہ کووڈ-19 ویکسین کی لانچنگ کے لیے جنگی خطوط پر کام ہورہا ہے۔ مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن نے بھی اشارہ کیا تھا کہ یہ ویکسین جنوری 2021 تک دستیاب ہوسکتی ہے۔ ویکسین کی درآمد و برآمد کےلیے جی ایم آر حیدرآباد ایئر کارگو خود کو منظم کررہا ہے۔
واضح رہے کہ ڈائریکٹر محکمۂ صحت برائے تلنگانہ ڈاکٹر جی سرینواس راؤ نے اس بات کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں جنوری کے پہلے ہفتہ سے کورونا وائرس کے ٹیکہ کا آغاز کیا جائے گا اور اس سلسلہ میں تربیت فراہم کرنے کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے اب تک جو تفصیلات حاصل کی گئی ہیں، اس کے مطابق ریاست میں استعمال کرنے کے لیے محکمہ صحت تلنگانہ کو 3 کروڑ ٹیکے فراہم کئے جائیں گے جو کہ اسٹاک میں پہنچتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے تلنگانہ وقف بورڈ کے موقف کو تسلیم کیا