مختلف غذائی اجناس کی قلت کے بہانے اشیائے ضروریہ زیادہ قیمت پر فروخت کرنے کے خلاف ٹریڈ یونینز نے ریٹیلرز پر سخت کاروائی کا انتباہ دیا۔
یونین نے بتایا کہ مختلف مقامات سے اشیائے ضروریہ کی زیادہ داموں میں فروختگی کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں اگر دکاندار اپنی ان حرکتوں سے باز نہ آئے تو ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
یونین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ 'وہ دھوکے باز دکانداروں کے خلاف پولیس میں شکایت کریں۔
دال مل ٹریڈ یونین کے سکریٹری ونود کمٹی نے نےبتایا کہ 'رواں برس غذائی اجناس کی پیداوار بہتر ہوئی ہے اور اس کی قلت کا امکان نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 'ماہ رمضان میں مکمل لاک ڈاؤن بھی رہا تو اشیائے ضروریہ کی قلت یا اس میں مہنگائی نہیں ہوگی۔
جنرل سکریٹری دلیپ دیسائی نے بتایا کہ 'دکاندار اس موقع پر انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کریں اور فرضی قلت سے گریز کریں۔