ETV Bharat / state

'بی جے پی کے خلاف کتنی چارج شیٹز پیش کریں'

تلنگانہ کے وزیربلدی نظم ونسق کے تارک راما راو نے کہا آج بھارت کی آبادی 132 کروڑ ہے۔ کیا ہم این ڈی اے حکومت کے خلاف 132 کروڑ چارچ شیٹ پیش کریں۔؟

'بی جے پی کے خلاف کتنی چارج شیٹز پیش کریں'
'بی جے پی کے خلاف کتنی چارج شیٹز پیش کریں'
author img

By

Published : Nov 23, 2020, 5:27 AM IST

تلنگانہ راشٹر سمیتی کے ورکنگ صدر کے ٹی راما راو نے اتوارکے روز بی جے پی زیر قیادت مرکزی حکومت پرنکتہ چینی کی۔

مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر کی جانب سے چارچ شیٹ کے نام پر بک لیٹ کی اجرائی پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے، کے ٹی آر نے کہا اب بی جے پی کے خلاف کتنی چارچ شیٹ پیش کی جانی چاہیے کیونکہ اس نے ہر شہری کے اکاونٹ میں 15 لاکھ روپئے جمع نہیں کروائے ہیں اور نہ ہی سالانہ دو کروڑ روزگار فراہم کئے ہیں۔

کے ٹی راما راو نے کہا کہ بی جے پی نے ہر شہری کے اکاونٹ میں 15 لاکھ روپئے جمع کروانے اور سالانہ دو کروڑ روزگار فراہم کرنے کے وعدے پورے نہیں کئے۔

انہوں نے عوام سے سوال کیا کہ کیا کسی کو بھی یہ رقم ملی ہے؟۔ کے ٹی آر بنجارہ ہلز ڈویژن کے زہرہ نگر میں جی ایچ ایم سی انتخابات کے سلسلہ میں روڈ شو میں حصہ لے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آج بھارت کی آبادی 132 کروڑ ہے ۔ کیا ہم این ڈی اے حکومت کے خلاف 132 کروڑ چارچ شیٹس پیش کریں۔

انہوں نے واضح کیا کہ مودی حکومت نے ہر سال دو کروڑ روزگار فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ انہیں اقتدار میں چھ سال پورے ہوچکے ہیں۔ انہیں اب تک 12 کروڑ روزگار فراہم کرنے چاہئے تھے ۔ ان ملازمتوں کا کیا ہوا ؟ ۔ ملک کے 12 کروڑ نوجوانوں کو مودی کے خلاف چارچ شیٹ پیش کرنی چاہئے۔ انہوں نے جاوڈیکر سے سوال کیا کہ جب ٹی آر ایس حکومت غریبوں کو انا پورنا میل فراہم کر رہی ہے ‘ بلا وقفہ برقی سربراہ کی جا رہی ہے اور پانی فراہم کیا جا رہا ہے ‘ سی سی کیمرے نصب کئے جا رہے ہیں اور ایل ای ڈی لائیٹس لگائی جا رہی ہیں تو پھر یہ چارچ شیٹ کیوں پیش کی گئی ہے ؟ ۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی رہنما شہر کی ترقی کو ہضم نہیں کر پا رہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا کسی بی جے پی زیر اقتدار ریاست میں کلیان لکشمی ‘ شادی مبارک اور کے سی آر کٹس جیسی اسکیمات ہیں جن سے عوام کے ہر طبقہ کو فائدہ ہو رہا ہے ؟ ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی رہنما شہر میں غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہے ہیں۔ بی جے پی نے سیلاب زدگان کی امداد کو بھی رکوا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد: 'بی جے پی بلدیہ انتخابات کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کے فراق میں'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.