ETV Bharat / state

Man Hacked to Death at Saroonagar:حیدرآباد میں غیرت کے نام پر قتل - سرورنگر میں نوجوان کا قتل

نوجوان خاتون کے گھر والوں نے اس کے شوہر پر مہلک ہتھیاروں سے حملہ کیا اور اسے بے دردی سے مار ڈالا کیونکہ اس نے گھر والوں کی اجازت کے بغیر شادی کی تھی۔ یہ واقعہ بدھ کی رات تقریباً 9 بجے حیدرآباد کے سرور نگر پولیس اسٹیشن کے تحت جی ایچ ایم سی آفس روڈ پر پیش آیا۔Man killed in Suspected Honour Killing in Saroornagar

قتل
قتل
author img

By

Published : May 5, 2022, 12:13 PM IST

ریاست تلنگانہ کے رنگاریڈی ضلع کے مارپلی گاؤں کے ولوپورم کے ساکن ناگراج نامی شخص کا گزشتہ سات سالوں سے مارپلی کے قریب گھنا پور گاؤں میں رہنے والی سیدہ عشرین سلطانہ سے معاشقہ چل رہا تھا،جب عشرین کے اہل خانہ کو اس بات کی اطلاع ملی تو انہو ں نے عشرین کو سمجھایا اور ناگراج سے شادی نہ کرنے کی صلاح دی۔ تاہم ناگراج نے عشرین سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔Man killed in Suspected Honour Killing in Saroornagar

ناگراج حیدرآباد کی ایک معروف کار کمپنی میں بطور سیلز مین کام کر ہا تھا، نئے سال کے ابتدا میں اس نے عشرین سے ملاقات بھی کی تھی،اور عشرین کو یہ یقین دلایا تھا کہ وہ جلد ہی اس سے شادی کرلے گا، عشرین نے اس کی تجویز قبول کر لی اور جنوری کے آخری ہفتہ میں عشرین گھر سے فرار ہو کر حیدرآباد آ گئی۔دونوں کی شادی 31 جنوری کو لال دورازہ کے آریہ سماج مندر میں ہوئی۔

شادی کے بعد ناگراج کسی کو بتائے بغیر دوسری ملازمت کرنے لگا ۔نو بیاہتا جوڑا دو ماہ قبل وشاکھاپٹنم منتقل ہوا تھا،اس کے بعد جب انہیں یقین ہوگیا کہ ناگراج اور عشرین کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے تو وہ دونوں وشاکھا پٹنم سے واپس حیدر آباد آگئے۔

وہ سرور نگر کی انیل کمار کالونی میں رہنے لگے۔ ادھر عشرین کے گھر والوں نےجب ان دونوں کو دیکھا تو ناگراج کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔ بدھ کی رات جب ناگراج اور عشرین کالونی سے باہر آرہے تھے تو عشرین کے بھائی اور اس کے دوست نے بائیک پر ان کا پیچھا کیا اور ان پر حملہ کردیا۔ ناگراج پر لوہے کی سلاخوں اور تلواروں سے حملہ کیا گیا جس کے سبب اس کی موت ہوگئی۔

عشرین پر اسوقت قیامت ٹوٹ پڑی جب اس کے بھائی نے اس کے شوہر کو نیچے گرا دیا اور اندھا دھند اس کے سر پر لوہے کی سلاخوں سے وار کیا۔ اس نے اپنے شوہر کو خون میں لت پت دیکھا تو پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی۔ اس نے کہا کہ وہ گھٹنوں کے بل گر گئی اور اپنے بھائی سے التجا کی کہ وہ حملے کے دوران اس کے شوہر کو قتل نہ کرے۔

مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ خصوصی ٹیموں نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ناگراج کے رشتہ دار عشرین کو ساتھ لے گئے۔

ادھر اے سی پی سری دھرریڈی نے کہا کہ قتل سے متعلق شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ اس واقعہ پر مقا می بی جے پی لیڈروں نے تھانے کے سامنے احتجاج کیا،اور ملزمین کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں:غیرت کے نام پر قتل

عشرین کا کہنا ہے کہ وہ ناگراج کے ساتھ سات سالوں سے محبت کر رہی تھیں، ناگراج نے کہا تھا کہ وہ میرے لیے اپنا مذہب تبدیل کر لے گا۔ لیکن ہمارے گھر والے نہیں مانے، اس لیے ہم نے بھاگ کر شادی کر لی۔ لیکن مجھے ان سے قتل کی توقع نہیں تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.