ETV Bharat / state

'تلنگانہ کی طرح آندھراپردیش میں ہندو متحد ہوجائیں' - اردو نیوز آندھراپردیش

تلنگانہ کے بی جے پی کےصدر بنڈی سنجے نے کہا عوام کو یہ سونچنا چاہئے کہ آیا وہ مندروں پر حملہ کرنے والوں کوووٹ دیں گے یا مندروں کی حفاظت کرنے والوں کو ووٹ دیکر کامیاب کریں گے۔

'تلنگانہ کی طرح آندھراپردیش میں ہندو متحد ہوجائیں'

author img

By

Published : Jan 5, 2021, 10:44 AM IST

تلنگانہ کے بی جے پی صدر بنڈی سنجے نے آندھراپردیش کے تروپتی میں بی جے پی کے دفتر میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وائی ایس آر حکومت پر نکتہ چینی کی۔

مذکورہ رہنما تروپتی لوک سبھا انتخاب کے سلسلے میں یہاں پہنچے۔انھوں نے کہا کہ جس طرح تلنگانہ میں کے چندرشیکھر راو کو عوام نے دوباک ضمنی انتخاب اور جی ایچ ایم سی الیکشن میں سبق سکھایا اسی طرح جگن کو بھی عوام سبق سکھائے گی۔

بنڈی سنجے نے حسب سابق کی طرح نفرت انگیز مہم چلائی۔ انھوں نے کہا کہ عوام کو یہ سونچنا چاہئے کہ مندروں پر حملہ کرنے والوں کوووٹ دیں گے یا مندروں کی حفاظت کرنے والوں کو ووٹ دیکر کامیاب کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ آندھراپردیش میں مندروں میں مورتیوں کو مسمار کیا جاتا ہے مگر وزیراعلی جگن موہن ریڈی خاموشی اختیار کرتے ہیں۔ انھوں کہا کہ ہندووں کے صبر کو بزدلانہ سمجھاجاتا ہے۔

بنڈی نے مزید کہا کہ تلنگانہ نے تمام ہندووں نے متحد ہوکر بی جے پی کو ووٹ دیا اسی طرح آندھراپردیش میں بھی تمام ہندو بی جے پی کا ساتھ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ میں اقلیتی بہبود کے لیے مثالی بجٹ، بس رقم خرچ نہیں ہوتی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.