عرضی میں بھوپتی ریڈی نے رواں برس ماہ جنوری میں کونسل کے صدر نشین کی جانب سے انہیں نااہل قرار دئے جانے کے فیصلہ کو چیلنیج کیا تھا۔
بینچ نے یہ بات محسوس کی کہ عدالت کو کونسل کے چیئرمین کی جانب سے بھوپتی کی رکنیت کو نااہل قرار دئے جانے کے فیصلہ میں کسی طرح کا غیر قانونی عمل نظر نہیں آتا لہذا انہیں اس معاملہ میں کسی طرح عرضی داخل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
ریڈی نے اس وقت اپنی وفاداری تبدیل کرتے ہوئے کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی جب ٹی آر ایس لیڈرران کے ایک گروپ نے ان کے خلاف گزشتہ برس پارٹی سربرا چندرشیکھرراو سے شکایت کی تھی۔
اس کے علاوہ عدالت نے بھوپتی ریڈی کی جگہ نئے ایم ایل سی کے انتخاب کے لیے اعلامیہ کی اجرائی کی الیکشن کمیشن آف انڈیا کواجازت نہ دیئے جانے سے متعلق وکیل کی اپیل بھی خارج کردی۔