ETV Bharat / state

تلنگانہ کے نئے سکریٹریٹ کی تعمیرکی راہ ہموار

ہائی کورٹ نےحتمی فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ وہ نئے سکریٹریٹ کی تعمیر کے لیے کابینہ کے فیصلےکو مسترد نہیں کرے گی۔

تلنگانہ کے نئے سکریٹریٹ کی تعمیرکی راہ ہموار
تلنگانہ کے نئے سکریٹریٹ کی تعمیرکی راہ ہموار
author img

By

Published : Jun 29, 2020, 1:23 PM IST

تلنگانہ کے نئے سکریٹریٹ کی عمارت کی تعمیرکی راہ ہموار ہوگئی ہے کیونکہ تلنگانہ ہائی کورٹ نے سکریٹریٹ کی پرانی عمارت کو منہدم کرنے کے خلاف داخل کردہ عرضی کو کالعدم قرار دیا۔

ہائی کورٹ نے اس خصوص میں حتمی فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ وہ نئے سکریٹریٹ کی تعمیر کے لیے کابینہ کے فیصلہ کو مسترد نہیں کرے گی۔موجودہ سکریٹریٹ کی عمارت کو منہدم کرتے ہوئے نئے سکریٹریٹ کی تعمیر کیلئے حکومت نے قبل ازیں فیصلہ کیا تھا تاہم کابینہ کے اس فیصلہ پر سوال اٹھاتے ہوئے تلنگانہ کانگریس کے سینئر رہنماوں نے ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی داخل کی تھی۔اس عرضی کی تفصیلی سماعت ہائی کورٹ نے کی تھی اور عدالت سے اس معاملہ میں مداخلت کی خواہش کی تھی۔اس پر عدالت میں دلائل پیش کرتے ہوئے سرکاری وکیل نے کہا تھا کہ موجودہ سکریٹریٹ کی عمارت ناکافی اور ضروریات کے مطابق نہیں ہے۔دوسری طرف عرضی گذار کے وکیل نے عدالت میں واضح کیا تھا کہ نئے سکریٹریٹ کی عمارت کی تعمیر کے لئے کئی کروڑروپئے کا غیر ضروری صرفہ کیاجارہا ہے۔اس معاملہ کی سماعت کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے آج اپنا حتمی فیصلہ سنایا۔وزیراعلی کے چندرشیکھرراو 1200کروڑ روپئے کے صرفے سے نئے سکریٹریٹ کی عمارت تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.