محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے بعض مقامات پر شدید سے شدید ترین بارش کا امکان ہے۔
اپنے بلیٹن میں محکمۂ موسمیات نے کہا کہ 8 ستمبر کو ریاست کے بعض مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔ جنوب مغرب مانسون تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران معمول کے مطابق رہا ہے جس کے نتیجہ میں ریاست کے اضلاع میدک، سنگاریڈی، بھدرادری اور کوتہ گوڑم کے بعض مقامات پر شدید بارش ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:اکتوبر میں سڑکوں کی مرمت کے کام کا آغاز: وزیراعلیٰ جگن
یو این آئی