محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد،نرمل،کومرم بھیم آصف آباد،منچریال،نظام آباد،کاماریڈی،جگتیال،راجناسرسلہ،پداپلی،کریم نگر،جئے شنکر بھوپال پلی،سدی پیٹ،میدک،سنگاریڈی اورمُلگ میں بعض مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔
اپنے بلیٹن میں اس نے کہا کہ 13تا16اگست تلنگانہ کے بعض مقامات،شمالی ساحلی اے پی کے بعض مقامات میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران و 15،16اگست کو بارش ہوگی۔آئندہ پانچ دنوں کے دوران تلنگانہ، ساحلی اے پی،یانم اور رائل سیما میں بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔جنوب مغرب مانسون گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ،ساحلی اے پی،یانم اور رائل سیما میں معمول کے مطابق رہا ہے۔