اس موقع پر ایڈوکیٹ جنرل پرساد نے بنچ سے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور وظیفہ یابوں کے وظائف میں کمی ریاستی اسمبلی کے فیصلہ کے مطابق کی گئی۔
اس ماہ کی 28تاریخ ریاستی حکومت کی جانب سے اس خصوص میں مثبت فیصلہ کا امکان ہے۔اس پر ہائیکورٹ نے ہدایت دی کہ حکومت کے فیصلہ پر عمل کیاجائے۔
بنچ نے وظیفہ یابوں کے بقایہ جات کی جملہ رقم یکمشت ادا کرنے کی ہدایت دی۔عدالت نے کہا کہ زیادہ اقساط میں ادا کرنے سے وظیفہ یابوں کو مشکل ہوگی، اسی کے پیش نظر وظیفہ یابوں کو یکمشت بقایہ جات کی رقم ادا کی جائے۔زیادہ اقساط میں رقم ادا کرنے سے ان کو پریشانی ہوگی۔
عرضی گذار کے وکیل سی پربھاکر نے کہا کہ بقایہ جات کی رقم، 12فیصد سود کے ساتھ اداکرنے کی حکومت کو ہدایت دی جائے جس پر بنچ نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ پہلے بقایہ جات کی رقم حاصل کرلی جائے۔عدالت نے اس معاملہ کی آئندہ سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی۔