ETV Bharat / state

آشوب چشم کے معاملات میں اضافہ، عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں: وزیر صحت تلنگانہ - Spread awareness on conjunctivitis

وزیر صحت تلنگانہ ہریش راؤ نے کہا ہے کہ ریاست بھر میں آشوب چشم کے معاملات میں زبردست اضافہ کے پیش نظر عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس طرح کے انفیکشن، بشمول وائرل بخار، مانسون کے دوران کوئی بڑا خطرہ نہیں ہیں۔ Harish Rao directed head of SD eye Hospital to increase OP hours

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 2, 2023, 5:56 PM IST

حیدرآباد: وزیر صحت تلنگانہ ہریش راؤ نے کہا ہے کہ ریاست بھر میں آشوب چشم کے معاملات میں زبردست اضافہ کے پیش نظر عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس طرح کے انفیکشن، بشمول وائرل بخار، مانسون کے دوران کوئی بڑا خطرہ نہیں ہیں۔ آشوب چشم کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر وزیر موصوف نے سکریٹریٹ میں تمام اسپتالوں کے اعلیٰ حکام اور سپرنٹنڈنٹس کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Fire in Hyderabad حیدرآباد میں دو مقامات پر آتشزدگی

انہوں نے آشوب چشم کے متعلق عوام میں شعوربیداری کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ حکام اس بات کو یقینی بنائے کہ آشوب چشم کے علاج میں استعمال ہونے والی ہر قسم کی دوائیں دستیاب ہوں۔ انہوں نے ساتھ ہی سروجنی دیوی آئی اسپتال کے اوقات میں اضافہ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ آشوب چشم کے معاملات کو روکنے کیلئے انفیکشن کنٹرول ٹیمیں باقاعدگی سے جائزہ لیتی رہیں اور لوگوں کو بہتر خدمات فراہم کریں۔موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ریاست بھر میں آشوب چشم کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بچوں اور بڑوں دونوں کو آشوب چشم سے پریشانی ہورہی ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں آشوب چشم کی وبا پھیل رہی ہے، انفکشن سے بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہورہے ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.