انچارج کمشنر تعلیم چترارامچندرن کے احکامات کے مطابق 16 مارچ سے تمام اسکولز کے اوقات صبح 8 بجے تا دوپہر 12.30 بجے تک ہوں گے جبکہ ریاست بھر میں تمام سرکاری، امدادی اور پرائیویٹ اسکولز کو گرمائی تعطیلات 23 اپریل سے شروع ہوں گے اور 12 جون کو دوبارہ کشادگی عمل میں آئے گی۔
احکامات کا اطلاق تمام سرکاری، سرکاری امدادی اور خانگی انتظامیہ کے پرائمری، اپرپرائمری اور ہائی اسکولز پر ہوگا۔
چترارامچندرن نے اپنے احکامات میں تمام ریجنل جوائنٹ ڈائرکٹرس آف اسکول ایجوکیشن اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسرز کو ہدایت دی کہ وہ ہاف ڈے اسکول کے اوقات پر سختی کے ساتھ عمل آوری کو یقینی بنائیں۔