ETV Bharat / state

First Batch of Haj Pilgrims 2022: تلنگانہ کے عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ - First batch of Haj pilgrims from Telangana left

تلنگانہ کے عازمین حج کا پہلا قافلہ تلبیہ کی گونج میں حیدرآباد کے نامپلی میں واقع حج ہاؤس سے مقدس سفر حج کے لیے مکہ مکرمہ روانہ ہوا۔ First Batch of Haj Pilgrims 2022

author img

By

Published : Jun 20, 2022, 9:09 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے عازمین حج کا پہلا قافلہ تلبیہ کی گونج میں شہرحیدرآباد کے شمس آباد ایئرپورٹ سے روانہ ہوا۔ مرکزی حج کمیٹی کے صدر نشین عبداللہ کٹی، وزیر داخلہ محمد محمود علی اور صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی محمد سلیم نے قافلہ کو اتوار کی رات دیر گئے جھنڈی دکھائی۔377 عازمین پر مشتمل یہ قافلہ حج ہاوزسے شمس آباد ایئرپور ٹ کے لیے روانہ ہوا۔ First batch of pilgrims from Telangana leave for Jeddah

ویڈیو

سعودی ایرلائنس Saudi Airlines سے مقدس سفر کے لیے روانہ عازمین کے قافلہ میں 214 کا تعلق حیدرآباد سے ہے، جب کہ 16 کا ضلع میدک، 44 کا ضلع نلگنڈہ، 2 کا ضلع سنگاریڈی، 16 کا ضلع سدی پیٹ، 2 کا ضلع گدوال، 12 کا ضلع یادادری بھونگیر اور 11 کا تعلق میڑچل ملکاجگری سے ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سے دو برس بعد تلنگانہ کے عازمین حج Hajj Pilgrims 2022 کا پہلا قافلا مقدس سفر کے لیے روانہ ہوا۔ وبا کے بعد سعودی حکومت نے حرمین شریفین میں داخلہ انتہائی محدود کرتے ہوئے عمرہ اور حج پر کچھ عرصے کے لیے پابندی لگا دی تھی جس کی وجہ سے بیرون ملک سے عازمین حج اور عمرہ کرنے والوں کی آمد بند ہو گئی تھی۔ رواں برس مقدس عبادت حج کے لیے تقریباً 10 لاکھ لوگوں مشروط کو اجازت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.