ETV Bharat / state

گرین انڈیا چیلنج: ثانیہ مرزا نے پودے لگائے

جن کو اس چیلنج کے تحت نامزد کیا جاتا ہے وہ بھی اپنے مکان میں پودے لگاتے ہوئے دوسروں کو نامزد کرتے ہیں۔ اس طرح یہ گرین چیلنج چلتا جارہا ہے۔

GREEN INDIA CHALLENGE: SANIA MIRZA PLANTS TREES
گرین انڈیا چیلنج: ثانیہ مرزا نے پودے لگائے
author img

By

Published : Jun 23, 2020, 2:21 PM IST

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے 'ہری ہے تو بھری ہے۔ گرین انڈیا چیلن' قبول کرتے ہوئے تین پودے لگائے۔

تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آر ایس کے رکن راجیہ سبھا سنتوش کمار نے اس انوکھی مہم کا سوشل میڈیا پر آغاز کیا تھا جس کا کافی بہتر ردعمل حاصل ہورہا ہے۔

اس مہم کے حصہ کے طورپر کسی بھی شعبہ کی اہم شخصیت کی جانب سے اپنے مکان میں پودے لگاتے ہوئے اس کی تصاویر کو سوشل میڈیا کے اہم ذریعہ ٹوئیٹر پر پوسٹ کیا جاتا ہے اور دوسروں کو پودے لگانے کی ترغیب دینے کے مقصد سے اس مہم کے لئے نامزد کیا جاتا ہے۔

اس کو گرین انڈیا چیلنج کا نام دیاگیا ہے۔

جن کو اس چیلنج کے تحت نامزد کیا جاتا ہے وہ بھی اپنے مکان میں پودے لگاتے ہوئے دوسروں کو نامزد کرتے ہیں۔ اس طرح یہ گرین چیلنج چلتا جارہا ہے۔

ثانیہ مرزا کو بیڈ منٹن کی مشہور کھلاڑی پی وی سندھو نے یہ چیلنج دیا تھا جس کو قبول کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے یہ پودے لگائے اور اس کی تصاویر کو ٹوئیٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے اپنی بہن انعم مرزا کے سسر محمد اظہرالدین سابق کپتان ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ساتھ آئی ٹی شعبہ کے سکریٹری جئیش رنجن اور بیڈمنٹن کی کھلاڑی سائنا نہوال کو تین پودے لگانے کے لئے نامزد کیا۔ ساتھ ہی ثانیہ مرزا نے رکن پارلیمنٹ ٹی آر ایس سنتوش کمار سے اظہار تشکر بھی کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.