ETV Bharat / state

تلنگانہ میں سرکاری ملازم کا قتل، ملزم گرفتار - تلنگانہ کی خبر

ورنگل پولیس کے مطابق تلنگانہ لیبر ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ کمشنر کو ہنمکنڈہ میں چاقوؤں سے گود کر ہلاک کردیا گیا تھا۔

Govt official stabbed to death in Telangana
ورنگل میں سرکاری ملازم کا قتل، ملزم گرفتار
author img

By

Published : Mar 11, 2020, 8:16 AM IST

تیلنگانہ پولیس نے 7 مارچ کو ہوئے قتل کے معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جبکہ دوسرے ملزمین کی تلاش جاری ہے۔

کمشنر ڈاکٹر رویندر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 8 مارچ کو شیوکمار ریڈی نے پولیس میں ان کے بھائی آنند ریڈی اسسٹنٹ کمشنر محکمہ لیبر جو کھمم میں ملازم تھے ،ان کی لاپتہ ہونے کی شکایت درج کرائی گئی تھی۔ جس کے بعد ہنمکنڈہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تحقیقات میں پتہ چلا کہ آنند ریڈی نے زمین خریدنے کےلیے پردیپ ریڈی کے ساتھ کھمم سے ورنگل پہنچے تھے۔ پولیس نے آنند ریڈی کے ساتھ گھومنے والے ایک شخص کے ساتھ پوچھ گچھ کی جس پر اس نے آنند ریڈی کے قتل کا اعتراف کرلیا۔ ملزم نے مزید بتایا کہ اس نے دیگر 5 افراد کے ساتھ ملکر آنند ریڈی کا قتل کیا اور اس کی لاش کو جئے شنکر بھوپالا پلی کے جنگلاتی علاقہ میں پھینک دیا۔

پولیس نے لاش کو برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کےلیے سرکاری ہسپتال منتقل کردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.