ETV Bharat / state

گورنر آندھراپردیش کی کرنم ملیشوری کو مبارکباد - آندھراپردیش کی خبریں

وشوابھوشن ہری چندن نے کہا کہ کرنم ملیشوری سڈنی اولمپکس میں سال 2000 میں ویٹ لفٹنگ میں برونز میڈل جیتنے کے بعد گھر گھرمیں مشہور ہوگئیں۔ گورنر نے کہا کہ کرنم ملیشوری ملک کے کھلاڑیوں کے لئے ایک جذبہ ہیں۔

گورنر آندھراپردیش کی کرنم ملیشوری کو مبارکباد

author img

By

Published : Jun 24, 2021, 2:19 PM IST

آندھرا پردیش کے گورنر وشوا بھوشن ہری چندن نے عام آدمی پارٹی حکومت کی جانب سے پہلی دہلی اسپورٹس یونیورسٹی کی وائس چانسلر مقرر کئے جانے پر اولمپکس میں میڈل جیتنے والی پہلی خاتون ویٹ لفٹر کرنم ملیشوری کو مبارکباد پیش کی۔

اپنے بیان میں ہری چندن نے کہا کہ کرنم ملیشوری سڈنی اولمپکس میں سال 2000 میں ویٹ لفٹنگ میں برونز میڈل جیتنے کے بعد گھر گھر میں مشہور ہوگئیں۔ گورنر نے کہا کہ کرنم ملیشوری ملک کے کھلاڑیوں کے لئے ایک جذبہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے پی کے عوام کے لئے یہ فخر کا لمحہ ہے کہ کرنم ملیشوری جن کا تعلق سریکا کلم ضلع سے ہے، کو عآپ حکومت کی جانب سے دہلی کی پہلی اسپورٹس یونیورسٹی کی وائس چانسلر مقرر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پولیس کانسٹیبل کا بروقت اقدام، زخمی شخص کو زندگی ملی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.