ETV Bharat / state

سرکاری وکیل رنگے ہاتھوں گرفتار - حیدرآباد

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے ایک سرکاری وکیل کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔

علامتی تصویر
author img

By

Published : Mar 26, 2019, 12:53 PM IST

اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے شہر میں ایک کارروائی کرتے ہوئے شادنگر کے اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔

تفصیلات کے بموجب بشیر باغ حیدر گوڑہ کے ساکن شکیل انصاری جو شادنگر کے جونیئر فیملی کورٹ کے اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر ہیں، انہیں مبینہ طور پر ایک درخواست گزار پربھاکر ریڈی سے ان کی ماں کا نام چارج شیٹ میں شامل نہ کرنے کیلئے 8,000 روپئے کی رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔

پربھاکر ریڈی نے اینٹی کرپشن بیورو سے رجوع ہوکر سرکاری وکیل کے خلاف شکایت درج کرائی تھی جس کے نتیجہ میں بیورو نے اپنا جال بچھاکر سرکاری وکیل کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔

اینٹی کرپشن بیورو کی اس کارروائی کے دوران شکیل انصاری نے مبینہ طور پر ضبط شدہ رشوت کی رقم کو پھاڑ کر بیت الخلاء میں بہا دیا تھا لیکن اے سی بی عہدیداروں نے اسے بر آمد کرلیا۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.