ETV Bharat / state

Gold Seized at Hyderabad Airport شمس آباد ایرپورٹ پر ایک کروڑ روپئے مالیت کا سونا ضبط - حیدرآباد ایرپورٹ پر سونا ضبط

شہرحیدر آباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر ایک کروڑ روپئے مالیت کا سونا ضبط کیا گیا ساتھ ہی دو مسافر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ Gold Seized at Shamshabad Airport

شمس آباد ایرپورٹ پر ایک کروڑ روپئے مالیت کا سونا ضبط

author img

By

Published : Jun 6, 2023, 3:15 PM IST

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر غیر قانونی طورپر سونے کی اسمگلنگ کو ناکام بنانے کا سلسلہ جاری ہے جہاں آج دو مسافرین کو کسٹم اینڈ ویجلنس کے عہدیداروں نے پکڑلیا۔دبئی سے حیدرآباد پہنچے ان مسافرین کے سامان کی تلاشی کے دوران اس سونے کا پتہ چلاجو پیسٹ کی شکل میں کیپسول میں یہاں اسمگل کرنے کی کوشش کی گئی تھی تاہم عہدیداروں کی چوکسی کے سبب اس کی اسمگلنگ کو ناکام بنادیاگیا۔ضبط شدہ سونے کی مالیت تقریبا ایک کروڑ5لاکھ روپئے ہے۔کسٹم کے حکام نے دو مسافرین کو پکڑلیا اور ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے تاکہ یہ پتہ چلایاجا سکے کہ کس کی ایما پر اس زرد دھات کو اسمگل کرنے کی ناکام کوشش کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کسٹمز کے ایئر انٹیلی جنس یونٹ کے عہدیداروں نے شمش آباد ہوائی اڈے پر ایک معائنہ کیا اور کامیابی کے ساتھ 685 گرام سونا ضبط کیا جس کی تخمینہ قیمت 42,78,768 روپے ہے۔ یہ سونا مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک شخص سے ضبط کیا گیا تھا جو مسکٹ فلائٹ WY-231 سے حیدرآباد آیا تھا۔ ذرائع کے مطابق الرٹ کسٹم حکام سونا پکڑنے میں کامیاب ہو گئے جسے چالاکی سے گولڈ پیسٹ میں تبدیل کر کے چھپایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Gold Seized at Hyderabad Airport ایمرجنسی بیٹری میں چھپا کر لایا گیا سونا شمس آباد ایئرپورٹ پر ضبط

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.