تلنگانہ کے نظام آباد ضلع، ڈچپلی منڈل میں شادی کے دوران 350 گرام سونا چوری ہوگیا۔ یہ دلہن کا سونا تھا۔ گزشتہ روز مہاراشٹر کی لڑکی اور تلنگانہ کے سدی پیٹ سے تعلق رکھنے والے لڑکے کی شادی ہوئی۔
بتایا گیا کہ دلہن کے زیورات ایک بیگ میں رکھے ہوئے تھے۔ جب شادی ہورہی تھی اور رسومات ادا کیے جارہے تھے کہ اس دوران دو نوجوان آئے اور وہ جیولری بیگ اٹھا لے گئے۔ جب افراد خاندان بیگ نہیں پائے تو انھوں نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔
اس ضمن میں پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کیا۔