ETV Bharat / state

Gold Seized in Shamshabad Airport: حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر سونا ضبط

3.14کلو کی سونےکی مالیت 1.65کروڑروپے ہے۔عہدیداروں کی چوکسی اور سخت نگرانی کی وجہ سے ایرپورٹ پر یہ سونا ضبط کیاجاسکا۔ Gold Seized in Shamshabad Airport

حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر سونا ضبط

author img

By

Published : Jun 3, 2022, 10:25 AM IST

حیدرآباد کے شمس آبادایرپورٹ پر ایر انٹلی جنس یونٹ، حیدرآباد کسٹم کمشنریٹ کے عہدیداروں نے ایرپور ٹ کی ”بین الاقوامی آمد“کے کوویڈ جانچ مرکز میں کام کرنے والے شخص کے ساتھ سازباز کے ساتھ ایرپورٹ پر 3.14کلو سونے کی اسمگلنگ کی اطلاع پر ایک مسافر کی شناخت کرتے ہوئے اس کو پکڑلیا۔یہ 24سالہ مسافر جو دبئی سے فلائٹ نمبرAI-952 کے ذریعہ حیدرآباد پہنچا تھا،کے ساتھ ساتھ ایرپورٹ پر کووڈ کی جانچ کرنے والی ایجنسی کے ملازم کی نشاندہی کرتے ہوئے ان دونوں کو پکڑاگیا۔ان کے پاس سے دو چھوٹے پالی تھین کے پیکٹس دستیاب ہوئے جس میں سونا چھپاکرلایاگیا تھا۔یہ پیکٹس اس ایجنسی کے دفتر کے کیبن کے کچرے دان میں چھپاکررکھے گئے تھے۔ایجنسی کے ملازم نے اعتراف کیا کہ یہ پیکٹس اس مسافر نے اس کو کووڈ کی جانچ کے لئے نمونوں کو حاصل کرنے کے دوران دیئے۔اس نے یہ بھی اعتراف کیا کہ اس کو خفیہ طورپر کسٹم کے علاقہ سے گزارکر یہ پیکٹس حوالہ کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی جس کے بدلے اس کو بڑی رقم دی جانے والی تھی۔ 3.14کلو کی سونےکی مالیت 1.65کروڑروپے ہے۔عہدیداروں کی چوکسی اور سخت نگرانی کی وجہ سے ایرپورٹ پر یہ سونا ضبط کیاجاسکا۔ Gold Seized in Shamshabad Airport

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.