پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں لاسی پورہ میں کولڈ اسٹوریج ایسوسی ایشن کا انتخاب عمل میں آیا جس میں اعجاز احمد کو کولڈ اسٹوریج یونٹس کے صدر کے طور منتخب کیا گیا جب کہ خاجی محمد شعبان کو بطور نائب صدر منتخب کیا گیا۔ اس سلسلے میں اسٹیٹ میں منعقدہ ایک تقریب میں ان کو خلف دلایا گیا۔

واضح رہے کہ ضلع پلوامہ میں جموں وکشمیر کا سب سے بڑا انڈسٹریل اسٹیٹ موجود ہے جہاں پر 800 سے کارخانہ کام کررہے ہیں جب کہ ان کارخانوں میں ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں روزگار کمارہے ہیں۔ وہیں اس صنعتی مرکز میں سب سے زیادہ کولڈ اسٹوریج یونٹس ہیں جہاں پر ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں روزگار کمارہے ہیں۔

کولڈ اسٹوریج یونٹس کے مالکان کو درپیش مسائل حل کرنے کے غرض سے انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایک ایسوسیشن قائم کی گئی ہے جس کے لئے ہر دو سال کے بعد انتحابات ہوتے ہیں۔ گذشتہ روز نئی میعاد کے لیے انتخاب کا انعقاد کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹر حنا بھٹ کا لاسی پورہ انڈسٹریل ایریا کا دورہ
اس سلسلے میں نائب صدر محمد شعبان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے ساتھ ساتھ کولڈ اسٹوریج یونٹس کے مالکان کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن کو حل کرنے کے لئے ہم سرکار کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ اس سلسلے میں صدر اعجاز احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سبسڈی کے حوالے سے یونٹس ہولڈرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن کو حل کروانے کے لئے ہم کام کریں گے۔