ETV Bharat / bharat

مہاراشٹر کے انتخابی میدان میں 288 سیٹوں کے لیے میدان میں 3,259 امیدوار

مہاراشٹر اسمبلی کی 288 نشستوں کے لیے 3,259 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ ریاست میں انتخابات 20 نومبر کو ہیں۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا
الیکشن کمیشن آف انڈیا (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 3 hours ago

ممبئی: مہاراشٹرا اسمبلی کی 288 نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے لیے نامزدگی واپس لینے کا پیر کو آخری دن تھا۔ الیکشن کمیشن کے پورٹل کے مطابق گذشتہ روز 3 ہزار 224 کاغذات نامزدگی واپس لیے گئے۔ اس طرح 4,426 کاغذات نامزدگی رہ گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 7,995 امیدواروں نے 10,900 کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ جانچ پڑتال کے بعد 6,012 فارم قبول کیے گئے جب کہ 1,649 قانونی اور تکنیکی وجوہات کی بنا پر مسترد کیے گئے۔ اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر کے انتخابات کے لیے 3,259 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے ہیں۔

مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے لیے انتخابی مہم عروج پر ہے۔ حکمراں مہاوتی اتحاد اور اپوزیشن مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) دونوں ہی انتخابات میں جیت کو یقینی بنانے کے لیے ووٹروں کو راغب کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ مہاوتی بی جے پی، شیوسینا (ایکناتھ شندے گروپ) اور این سی پی (اجیت پوار گروپ) کا اتحاد ہے۔

دوسری طرف، ایم وی اے شیو سینا (ادھو گروپ)، این سی پی (شرد پوار گروپ) اور کانگریس پارٹی کا اتحاد ہے۔ 2019 کے اسمبلی انتخابات کے برعکس مہاراشٹر میں اس الیکشن میں بڑی تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ اس میں بڑی علاقائی پارٹیوں شیوسینا اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) دو گروپوں میں تقسیم ہے اور دونوں گروپ ایک دوسرے کے خلاف کھڑے ہیں۔ ادھو ٹھاکرے کا گروپ(شیو سینا یو بی ٹی) اپنے دیرینہ حلیف بی جے پی کے خلاف لڑ رہا ہے۔ 2019 کے اسمبلی انتخابات میں، بی جے پی نے 105 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی، شیوسینا نے 56 اور کانگریس نے 44 سیٹیں جیتیں۔ 2014 میں بی جے پی نے 122، شیوسینا نے 63 اور کانگریس نے 42 سیٹیں جیتیں۔

الیکشن کمیشن کو 1648 شکایات موصول

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2024 کے سلسلے میں 15 اکتوبر کو ریاست میں انتخابی اخلاق نافذ کیا گیا تھا۔ دریں اثنا، چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر نے کہا کہ 15 سے 29 اکتوبر کے درمیان سی-وِجل اپپ پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی 1,648 شکایات موصول ہوئی تھیں، جن میں سے 1,646 کو الیکشن کمیشن نے حل کر دیا۔

23 نومبر کو ووٹوں کی گنتی

آپ کو بتاتے چلیں کہ 288 اسمبلی سیٹوں کے لیے 20 نومبر کو انتخابات ہوں گے۔ ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 29 اکتوبر تھی جب کہ درخواستوں کی جانچ پڑتال کی آخری تاریخ 30 اکتوبر تھی۔ درخواستیں واپس لینے کی آخری تاریخ چار نومبر تھی۔ انتخابات کا نوٹیفکیشن 22 اکتوبر کو جاری کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مہاراشٹر میں 20 نومبر، جھارکھنڈ میں 13 اور 20 نومبر کو اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ

مہاراشٹر انتخابات: 288 اسمبلی سیٹوں کے لیے 7995 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے

سوارا بھاسکر کے شوہر فہد، شردپوار کی این سی پی میں شامل، ممبئی کی اس سیٹ سے الیکشن لڑیں گے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.