حیدرآباد کے شمش آباد ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے 1.59 کلو سونا ضبط کیا۔
شمش آباد ایئرپورٹ پر 1.59 کلو سونا پکڑا گیا۔ دو خواتین دبئی سے یہ سونا لائی ہیں۔ خواتین نے1.59 کلو سونا پیسٹ کی شکل میں لایا ہے۔
پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرلیا اور تفتیش کررہی ہے۔
دوسری جانب شمش آباد ہوائی اڈے پر بلیٹز پائے گئے۔ امریکہ جانے والے ایک جوڑے کے بیگ میں بندوق کی گولیاں پائی گئیں۔
لگیج اسکیننگ کے دوران یہ بلیٹز نظر آئے۔
آندھراپردیش کے گنٹور ضلع کے گُراجالا سے تعلق رکھنے والے مسافرین کے بیگ سے کسٹم حکام نے ان گولیوں کو برآمد کیا۔ تفتیش کے لیے شوہر اور بیوی کو حکام نے پولیس کے حوالے کردیا۔