ETV Bharat / state

جی او 217 کو منسوخ کیا جائے: چندرا بابو نائیڈو - آندھراپردیش کی خبریں

چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ وہ حکومت آندھراپردیش کے جی او 217 کے خلاف ہیں جو ماہی گیروں کے روزگار کے لیے نقصان دہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ جی او نے ماہی گیروں کے وسائل کچھ لوگوں کے سپرد کردیے ہیں۔

جی او 217 کو منسوخ کیا جائے: چندرابابونائڈو

author img

By

Published : Sep 6, 2021, 3:40 PM IST

تیلگو دیشم کے صدر چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ آندھراپردیش میں بی سی کمیونٹی کی سماجی اور معاشی ترقی پچھلے دو سال سے نہیں ہورہی ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے وزیراعلیٰ جگن کو خط لکھا جس میں انھوں نے طبقے کے مفادات کا تحفظ کرنے پر زور دیا۔

بابو نے کہا کہ وہ حکومت کے جی او 217 کے خلاف ہیں جو ماہی گیروں کے روزگار کے لیے نقصان دہ ہے۔ انھوں نے خط میں لکھا کہ اس جی او نے ماہی گیروں کے وسائل کچھ لوگوں کے سپرد کردیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کووڈ کی وجہ سے کئی شعبۂ جات کو نقصان اٹھانا پڑا: وزیر تعلیم تلنگانہ

چندرا بابو نے مزدوروں اور کاریگروں کے مفادات کا تحفظ کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا جی او نمبر 217 کو فوری طور پر منسوخ کیاجائے جو کہ ماہی گیروں کےلیے نقصان دہ ہے۔

تالابوں، نہروں اور آبی ذخائر کے مکمل حقوق ماہی گیر سوسائٹیز کے حوالے کیے جائیں۔ حکومت ان ماہی گیروں کی مدد کرے جو ماہی گیری سے روزی کماتے ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سماجی اور معاشی طور پر کمزور طبقات کو سہارا دے جو کہ دستکاری اور مزدوری پر انحصار کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.