ETV Bharat / state

Girls Get Special Protection in MANUU: 'مانو میں لڑکیوں کو خصوصی تحفظ حاصل' - یونیورسٹی میں مختلف سہولیات کی فراہمی کے لیے وزیر اقلیتی بہبود مختار عباس نقوی سے بھی تعاون

وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی نے کہا مانو میں لڑکیوں کو خصوصی طور پر تحفظ حاصل ہے۔ جس کے باعث بڑی تعداد میں یہاں طالبات تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ کئی طالبات نے ہاسٹل کی فراہمی کی صورت میں داخلہ کی خواہش ظاہر کی تھی۔ فوری طور پر نئے بستروں کا آرڈر دیا گیا اور انہیں ہاسٹل میں رہنے کی اجازت دے دی گئی۔ Girls Get Special Protection in MANUU

مانو میں لڑکیوں کو خصوصی تحفظ حاصل
مانو میں لڑکیوں کو خصوصی تحفظ حاصل
author img

By

Published : Apr 6, 2022, 10:21 PM IST

یونیورسٹی میں مختلف سہولیات کی فراہمی کے لیے وزیر اقلیتی بہبود مختار عباس نقوی سے بھی تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔ امید ہے وزارت جلد ہی کوئی مثبت جواب دے گی۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی نے ڈی ڈی ای آڈیٹوریم میں منعقدہ نو منتخب طلبہ یونین2021-22 کی حلف برداری تقریب میں ان خیالات کا اظہار کیا۔ وہ طلبہ یونین قائدین کی جانب سے اٹھائے گئے مختلف مسائل پر اظہار خیال کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کیمپس میں شاپنگ کمپلیکس میں موجود دکانوں میں اشیاء و خدمات باہر کے مقابل کم قیمتوں پر دستیاب ہیں اور تمام دکاندار لائسنس یافتہ ہیں اس لیے اشیاء کا معیار بھی بہتر ہے۔ Girls Get Special Protection in MANUU

وائس چانسلر نے محمد مرسلین،ایم سی اے، شعبہ کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی، صدر؛ محمد ابوحمزہ، شعبہئ مینجمنٹ وکامرس، نائب صدر؛ محمد حارث، شعبہئ کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی، معتمد؛ انعم جہاں، شعبہئ ترسیل عامہ و صحافت، شریک معتمداور وقار احمد، شعبہئ مینجمنٹ وکامرس، خازن کے علاوہ اراکین عاملہ، نہلہ مول کے، رکن عاملہ اسکول برائے لسانیات، السنہ و ہندوستانیات؛ صفی اللہ،اسکول برائے سائنسس؛ محمد عاقب خان، اسکول برائے کامرس اینڈ بزنس مینجمنٹ؛ محمد سعید عالم، اسکول برائے تعلیم و تربیت؛محمد احمد، اسکول برائے ترسیل عامہ و صحافت؛ احسن اللہ، اسکول برائے فنون و سماجی علوم؛ سیف علی، اسکول برائے ٹیکنالوجی اور محمد عامر، پالی ٹیکنیک کو حلف دلایا۔

یہ بھی پڑھیں: Objection to the Decision of the Madrasa Board: مدرسہ بورڈ کی جانب سے مضامین ضم کرنے کے فیصلے پر اعتراض

نو منتخبہ صدر، نائب صدر نے بھی خطاب کیا۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، پرو وائس چانسلر بھی شہ نشین پر موجود تھے۔ پروفیسر محمد عبدالعظیم، چیف ریٹرننگ آفیسر نے یکم/ اپریل کو منعقدہ انتخابات کی رپورٹ پیش کی۔ پروفیسر علیم اشرف جائسی، ڈین بہبودیئ طلبہ نے خیر مقدم کیا۔ پروفیسر عبدالسمیع صدیقی، جوائنٹ ڈین نے کارروائی چلائی۔ ڈاکٹر کے ایم ضیاء الدین، اسسٹنٹ ڈین، اسٹوڈنٹس ویلفیئر نے شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر عبدالعلیم نظامی کی قرأت کلام پاک و ترجمہ سے جلسہ کا آغاز ہوا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.