ETV Bharat / state

جی ایچ ایم سی انتخابات: چارمینار حلقہ میں مجلس کی انتخابی مہم

author img

By

Published : Nov 21, 2020, 9:20 PM IST

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات کےلیے تمام پارٹیاں انتخابی مہم میں مصروف ہیں جبکہ شہر میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔

GHMC Elections: Majlis Election Campaign in Charminar Constituency
جی ایچ ایم سی انتخابات: چارمینار حلقہ میں مجلس کی انتخابی مہم

مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے ڈیویژنل سطح پر انتخابی مہم چلائی جارہی ہے۔ اس کے تحت چارمینار کے رکن اسمبلی ممتاز احمد خان نے تاریخ مسجد چوک سے ایک پیدل دورہ کا آغاز کیا اور عوام سے ملاقات کی۔ پیدل دورہ کے دوران عوام کی جانب سے جگہ جگہ مجلسی امیدوار کی گلپوشی کی گئی۔

پیدل دورہ کے ممتاز احمد خان نے امیدوار شاہ علی بنڈہ مصطفےٰ علی مظفر، امیدوار مغل پورہ نسرین سلطانہ، پرانا پل کے امیدوار راج موہن، گھاسی بازار سے امیدوار پرون بیگم، محمد غوث اور دیگر پارٹی کارکنان کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا۔

چارمینار کے رکن اسمبلی نے ان ڈویژنز کی ذمہ داری سرگرم کارکن محمد غوث اور مکرم علی کو دی جبکہ یہ دونوں پارٹی کے امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلائیں گے اور ان کی کامیابی کو یقینی بنائیں گے۔

اس موقع پر ممتاز احمد خان نے کہا کہ بلدی انتخابات میں مجلس اتحادالمسلمین کے کام کی بنیاد پر عوام سے ووٹ مانگیں جائیں گے۔ مجلس نے 5 سال عوام کے درمیان رہ کر کام کیا ہے اور عوامی مسائل کو حل کرنے کی ہمیشہ کوشش کی ہے۔ بلدی انتخابات کےلیے بی جے پی، کانگرس، ٹی آر یس اور دیگر سیاسی پارٹیوں کی جانب سے زور و شور سے انتخابی مہم چلائی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.