ہائی کورٹ کے فیصلہ پرسوال اٹھاتے ہوئے جی ایچ ایم سی کمشنر نے عدالت عظمی کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔اس عرضی کو سماعت کے لئے بنچ نے قبول کرلیا۔اسی دوران اس ماہ کی 19تاریخ کو گنیش مورتیوں کے وسرجن کے سلسلہ میں تلنگانہ حکومت انتظامات کررہی ہے۔
واضح رہے کہ ہائی کورٹ نے اس اہم جھیل میں گنیش چتورتھی کے موقع پر پی او پی سے بنی گنیش مورتیوں کے وسرجن پر پابندی عائد کردی تھی اور تلنگانہ حکومت کے ساتھ ساتھ جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں کو ہدایت دی تھی کہ پلاسٹر آف پیرس سے بنی مورتیوں کے ربرڈیمس میں وسرجن کے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:سی بی آئی عدالت نے جگن کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست خارج کردی
وینومادھونامی وکیل نے حسین ساگر جھیل میں گنیش اوردُرگا کی مورتیوں کے وسرجن کے خلاف عدالت میں عرضی داخل کی تھی جس کی تفصیلی سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ سنایا تھا۔جی ایچ ایم سی نے ہائی کورٹ میں اس فیصلہ پر نظرثانی شدہ عرضی داخل کی تھی تاہم عدالت نے اس کو بھی مسترد کردیا تھا۔
یو این آئی