تلنگانہ کے حساس ترین بھینسہ ٹاؤن میں ہوئے تشدد کے واقعہ کی اعلی سطحی جانچ کروانے کی ریاست کے ڈی جی پی کو مرکزی مملکتی وزیر داخلہ جی کشن ریڈی نے ہدایت دی ہے تاہم انہوں نے یہ بھی کہاکہ لا اینڈ آرڈر ریاستی حکومت کا مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھینسہ واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔
کشن ریڈی جنہوں نے اس واقعہ کے سلسلہ میں آج اپنے ٹویٹر ہینڈل کے ذریعہ ایک مختصر ویڈیو جاری کی، کہا کہ اس واقعہ کی مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو تفصیلات سے واقف کروایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر کووند اور وزیراعظم مودی نے کولکاتا آتشزدگی پر رنج کا اظہار کیا
کشن ریڈی نے ان واقعات کی مذمت کی اور کہا کہ انہوں نے اس مسئلہ پر ڈی جی پی سے دو مرتبہ بات چیت کی اور مستقبل میں ایسے واقعات کا اعادہ نہ ہونے دینے کے لئے معقول پولیس بندوبست کرنے کی بھی ہدایت دی۔