ETV Bharat / state

Qursheed Jah Devdi حیدرآباد میں خورشید جاہ دیوڑھی کی تزئین و آرائش کےلئے فنڈ مختص - تاریخی شہر حیدرآباد کو موتیوں اور عمارتوں

مجلس اتحادالمسلمین کے صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی نے خورشید جاہ ڈیوڑھی کی تزئین و آرائش کےلئے وزیر بلدی نظم و ضم کے ٹی راما راؤ سے ملاقات کرکے 12 کروڑوں روپے کی رقم منظور کرائی۔ حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ نے خورشید جاہ ڈیوڑھی کا دورہ کیا۔

خورشید جاہ دیودی تزئین و آرائش کے لئے فنڈ مختص

author img

By

Published : Jun 27, 2023, 4:06 PM IST

خورشید جاہ دیودی تزئین و آرائش کے لئے فنڈ مختص

حیدرآباد: تاریخی شہر حیدرآباد کو موتیوں اور عمارتوں کا شہر بھی کہا جاتا ہے۔ حیدرآباد کی متعدد تاریخی عمارتیں دن بدن خستہ حال ہوتی جارہی ہیں، جس میں خورشید جاہ ڈیوڑھی اور اقبال الدولہ کی ڈیوڑھی سمیت دیگر عمارتیں شامل ہیں۔ مجلس اتحاد المسلمین کے صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی نے وزیر بلدی نظم و ضم کے ٹی راما راؤ سے ملاقات کرکے خورشید جاہ ڈیوڑھی کی تزئین کاری کےلئے 12 کروڑوں روپے منظور کروایا۔

شہر حیدرآباد میں پائیگا خاندان کی نشانیاں موجود ہیں۔ جس میں فلک نما پیلس، پائیگا ٹومس، پائیگا پلس اور اس کے علاوہ خورشید جاہ ڈیوڑھی بھی موجود ہے۔ تاریخی عمارت خورشید جاہ ڈیوڑھی سنہ 1870ء میں پرانے شہر حیدرآباد کے شاہ گنج میں بے انتہا خوبصورت خورشید جاہ ڈیوڑھی تعمیر کی گئی تھی۔ اس ڈیوڑھی میں کبھی خورشید جاہ بہادر اپنے والد کے ساتھ گزر بسر کرتے تھے۔ خورشید جاہ بہادر کا انتقال سنہ 1902 میں ہوا۔ ان کے انتقال کے بعد ان کے افراد خاندان اس ڈیوڑھی میں رہا کرتے تھے۔ 1948 میں حیدرآباد دکن کا انضمام ہوا۔ اس کے بعد یہ ڈیوڑھی بھارتی حکومت کے حوالے کر دی گئی۔

خورشید جاہ دیوڑھی کی حالت زار اور نظراندازحکومت کی جانب سے کبھی اس ڈیوڑھی کی مرمت یا تعمیر نو نہیں کرائی گئی اور اس کو اسی کے حال پر چھوڑ دیا گیا تھا- ڈیوڑھی اب کھنڈر میں تبدیل ہوچکی ہے۔ صدر مجلس بیرسٹر اویسی نے بہت جلد ڈیوڑھی کی تزئین کےلئے کاموں کے آغاز کا تیقن دیا۔ ڈیوڑھی میں یورپی ڈیزائن سے نقاشی کی گئی ہے۔ ڈیوڑھی میں داخل ہونے کے بعد وسیع ہال، دوسری جانب دو کمرے، لکڑی کی سیڑھیاں، دوسری منزل پر بڑے ہال، موجود ہیں۔ آج اس کی حالت یہ ہے کہ دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ چکی ہیں، فرش کو نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Biggest Skywalk in India حیدرآباد میں ملک کا سب سے بڑا اسکائی واک کا افتتاح

حکومت کی لاپروائی اور نظر اندازی کی سبب 150 سالہ یہ قدیم ورثہ اب کھنڈر میں تبدیل ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ شاہ گنج میں اقبال الدولہ کی ڈیوڈھی، تاریخی منزل، جلوہ خانہ سمیت دیگر عمارات و کمان ختم ہوچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.