ڈاکٹر پرشانت اوتجی نے کہا کہ حیدرآباد میں دماغی امراض میں مبتلا زیادہ تر بچے مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں- جن میں سے 60 فیصد بچے پرانے شہر حیدرآباد سے تعلق رکھتے ہیں -
جس کی وجہ یہ ہے کہ حاملہ خواتین وقت پر نہیں سوتی ہیں پیدائش سے وہ بچے دماغی کمزور ہوتے ہیں اس کے علاوہ گھروں میں تشدد کی وجہ سے ماں کے شکم میں رہنے والے بچوں پر تشدد کے اثر ہوتے ہیں-
انہوں نے کہا کہ بچوں کو موبائل فون اور ٹی وی سے دور رکھیں جو بچے فون اور ٹی وی کا زیادہ استعمال کرتے ہیں وہ بچے تعلیم کے معاملے میں پیچھے ہو جاتے ہیں ایسے بچوں کا حافظہ کمزور ہو جاتا ہے- جو بچے 3 یا 4 سال کی عمر تک بات چیت نہیں کرتے ان بچوں کو دماغ کے ماہر ڈاکٹر سے رجوع کریں اور دماغ کی دوائیوں سے کوئی نقصان نہیں ہوتا ہے-