سانپ کا نام سنتے ہی آندھراپردیش کے ضلع چتورکا ایک خاندان لرز اٹھتا ہے کیونکہ اس خاندان کے چار ارکان کو 45دنوں میں 6مرتبہ سانپوں کے ڈسنے کا واقعہ پیش آیا۔یہ واقعہ موضوع بحث بناہوا ہے۔ Four Members of a Family were Bitten by Snakes
ضلع کے موضع ملیاپلی میں وینکٹیش اپنی بیوی وینکٹماں،بیٹے جگدیش، باپ کے ساتھ رہتا ہے۔یہ خاندان زراعت کا کام کرتا تھااوران جنگل کے قریب ہی یہ خاندان اپنے مکان میں رہتا ہے۔ہفتہ کی شب جگدیش گھر کے باہر سورہا تھا کہ اس کے پیر کوسانپ نے ڈس لیا۔
اطلاع ملتے ہی 108ایمبولنس کے اہلکاروں نے فوری طورپر وہاں پہنچ کراس کو اسپتال منتقل کیاجہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔قبل ازیں وینکٹیش کو دو مرتبہ، اس کے باپ، بیوی، بیٹے کو ایک مرتبہ سانپ نے ڈس لیا تھا۔تازہ طورپر جگدیش کو سانپ نے ڈس لیا ہے۔یہ خاندان جنگلاتی علاقہ کے قریب اپنے مکان کو چھوڑنے تیار نہیں ہے۔اس خاندان نے سانپوں سے انھیں بچانے کی عہدیداروں سے خواہش کی ہے۔
یواین آئی