ETV Bharat / state

تلنگانہ کے ضلع کھمم میں سڑک حادثہ، چارافراد ہلاک

author img

By

Published : Oct 17, 2021, 4:01 PM IST

حادثے میں چار افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے۔یہ افراد مذہبی اتسو کے بعد دُرگا کی مورتی کے وسرجن کیلئے مُنیروندی جارہے تھے۔ایک ٹریکٹر میں مورتی تھی اور دوسرے ٹریکٹر میں بعض افراد سوار تھے۔

تلنگانہ کے ضلع کھمم میں سڑک حادثہ، چارافراد ہلاک
تلنگانہ کے ضلع کھمم میں سڑک حادثہ، چارافراد ہلاک

تلنگانہ کے ضلع کھمم میں پیش آئے سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے مودی گنڈہ منڈل کے باناپور کے قریب ہفتے کی شب اُس وقت پیش آیا جب ٹریکٹر کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ ٹریکٹر الٹ گئی۔

اس حادثہ میں چار افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے۔یہ افراد مذہبی اتسو کے بعد دُرگا کی مورتی کے وسرجن کیلئے مُنیروندی جارہے تھے۔ایک ٹریکٹر میں مورتی تھی اور دوسرے ٹریکٹر میں بعض افراد سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیں:راون کے پتلے کو جلانے کے دوران پٹاخے پھٹ پڑنے سے آگ لگ گئی

بتایاجاتا ہے کہ کل شب ہوئی شدید بارش کے دوران ایک ٹریکٹر کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔زخمیوں کو علاج کے لئے ایمبولنس کے ذریعہ کھمم کے سرکاری اسپتال منتقل کیاگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی۔پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.