بجلی کا جھٹکہ لگنے سے دوخاندانوں کے چار افراد کی موت ہوگئی۔تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع کے آمناگلو علاقہ میں پیش آئے اس واقعہ میں مرنے والوں کی شناخت ستیا۔رادھا،لنگیا۔لچماں کے طورپر کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ستیا۔رادھا جوڑا اپنے مکان میں کپڑے سکھارہے تھے کہ ان کو بجلی کاجھٹکہ لگاجس کے نتیجہ میں گرگئے۔ان کو بچانے کی کوشش لنگیا۔لچماں نے کی تاہم ان کو بھی بجلی کا جھٹکہ لگ گیا جس کے نتیجہ میں یہ چاروں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
اس واقعہ کے ساتھ ہی علاقہ میں غم کا ماحول دیکھاگیا اور ان کو دیکھنے کے لئے لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔اس واقعہ پر ریاستی وزیرستیہ وتی راتھوڑ نے صدمہ کا اظہار کیااور ان کے ارکان خاندان سے تعزیت بھی ظاہر کی۔
یہ بھی پڑھیں:امراوتی میں دارلحکومت مسئلہ پر کسانوں کا احتجاج جاری