ETV Bharat / state

ٹی آر ایس رکن اسمبلی سے متعلق غلط تشہیر پر بی جے پی کے چار کارکن گرفتار

تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی اور ایک خاتون کے درمیان ناجائز تعلقات کی سوشل میڈیا پر غلط تشہیر کرنے والے بی جے پی کے چارکارکنوں کو ورنگل پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ٹی آر ایس رکن اسمبلی سے متعلق غلط تشہیر پر بی جے پی کے چار کارکن گرفتار
ٹی آر ایس رکن اسمبلی سے متعلق غلط تشہیر پر بی جے پی کے چار کارکن گرفتار
author img

By

Published : Nov 18, 2021, 2:20 PM IST

بلکاسمن، اسمبلی میں چننور حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ گرفتار بی جے پی کے کارکنوں نے بلکا سمن کے ایک خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر غلط تشہیر کی تھی۔

ورنگل پولیس کمشنر ترون جوشی نے میڈیا کے سامنے 4 ملزمین کو پیش کیا اور بتایا کہ حضورآباد کے ضمنی انتخاب سے ایک دن قبل کملا پور سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے چند کارکنوں نے ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی بلکا سمن اور کملا پور کی ایک خاتون کے درمیان ناجائز تعلقات کی سوشل میڈیا پر غلط تشہیر کی تھی جس پر خاتون کے شوہر نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی آر ایس کا مرکز کے خلاف 12 نومبر کو ریاست گیر دھرنا

پولیس نے اس معاملہ میں بی جے پی کے 7 کارکنوں کے خلاف معاملہ درج کیا ہے اور 4 کو گرفتار کرلیا، تین ملزم فرار ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.