تلنگانہ حکومت نے قانون ساز کونسل میں چار بلز پیش کئے۔وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے تلنگانہ رائٹس ان لینڈ اینڈ پٹہ دار پاس بکس 2020،تلنگانہ ایبولیشن آف پوسٹس آف ولیج ریونیو آفیسرس بل2020 پیش کیا، جبکہ وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راو نے تلنگانہ میونسپل لاترمیمی بل 2020پیش کیا۔وزیر پنچایت راج ای دیاکر راو نے تلنگانہ پنچایت راج ترمیمی بل 2020بل اسمبلی میں پیش کیا۔
ان بلز پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ مختلف دور میں اراضیات کے حقوق اور اس کی منتقلی کے مسائل پیش آتے رہے ہیں اور پٹیل اورپٹواری سسٹم کو کس طرح ختم کیاگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ولیج ریونیو آفیسر(وی آر او)سسٹم کا خاتمہ کیاگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ 2014میں تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دیئے جانے کے بعد ریاست میں اراضیات کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں جس سے اراضیات کے مافیا کو فائدہ پہنچا۔انہوں نے کہا کہ وی آر اوز نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔حکومت اس پر خاموش تماشائی نہیں رہ سکتی۔
انہوں نے کہاکہ بعض افراد کا کہنا ہے کہ حکومت زمینداروں کیلئے یہ ایکٹس لارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ دھرانی ویب سائٹ کو جلد ہی عوام کے لئے سرگرم کردیاجائے گاجہاں سے ریاست کی اراضیات کے تمام ریکارڈس دستیاب ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ مکمل رجسٹریشن کا عمل ڈیجیٹل ہوجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:جی ایچ ایم سی حدود میں 137 لنک روڈس کی ترقی کا کام جاری