ETV Bharat / state

Mahmooad Ali on Minority School: بانسواڑہ میں اقلیتی اقامتی اسکول وکالج کا سنگ بنیاد رکھا گیا

author img

By

Published : Apr 1, 2022, 4:58 PM IST

وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت تلنگانہ نے ریاست کی ترقی میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی ہے۔ اپنے ساڑھے سات سالہ دور حکومت میں حکومت تلنگانہ نے ایسے کارنامے انجام دئے ہیں جنہیں پچھلی حکومتوں نے برسوں میں نہیں کیا۔ Mahmooad Ali on Minority School

بانسواڑہ میں اقلیتی اقامتی اسکول وکالج کا سنگ بنیاد رکھا گیا

تلنگانہ بانسواڑہ حلقہ اسمبلی کی ترقی غیرمعمولی اور دیگر حلقوں کے لیے مثالی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی اور اسمبلی اسپیکر پوچارم سری نواس ریڈی نے بانسواڑہ حلقہ اسمبلی کے کوٹاگری میں اقلیتی اقامتی اسکول و کالج کی عمارت کے سنگ بنیاد کے بعد منعقدہ تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے میں کیا۔ Mahmooad Ali on Minority School

اس عمارت کی تعمیر دو منزلہ ہوگی جس کے لیے 6 کروڑ روپیے منظور کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی اسپیکر پوچارم سری نواس ریڈی کی مقبولیت اور عوام دوستی کا ثبوت ان کے والہانہ استقبال سے کیا جاسکتا ہے۔ پوچارم سری نواس ریڈی نے اپنے حلقہ کی عوام کے دلوں میں ایک خاص مقام حاصل کرلیا ہے، جس کی وجہ سے عوام ان پر اپنی جان نچھاور کرتے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت تلنگانہ نے ریاست کی ترقی میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی ہے۔ اپنے ساڑھے سات سالہ دور حکومت میں حکومت تلنگانہ نے ایسے کارنامے انجام دئے ہیں جنہیں پچھلی حکومتوں نے برسوں میں نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Home Minster on Waqf Properties: 'وقف جائیدادوں کی سی بی سی آئی ڈی تحقیقات شروع'

انہوں نے کہا کہ قیام تلنگانہ سے اب تک ریاست تلنگانہ مسلسل ترقی کی طرف رواں دواں ہے۔ ملک بھر کی سب سے کم عمر والی ریاست تلنگانہ دیگر ریاستوں کے مقابلے میں تیز ترین ترقی حاصل کرنے میں سر فہرست ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ کے سی آر کی قیادت والی حکومت تلنگانہ، گنگا جمنی تہذیب کی عمدہ مثال ہے جہاں پر تمام مذاہب کے لوگوں کے ساتھ یکساں سلوک کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کلوا کنٹلا چندراشیکھر راؤ تلنگانہ عوام کو اپنے افراد خاندان مانتے ہیں اور ان کی ہر پریشانی کو دور کرنے کی کامیاب سعی کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے اپنے خطاب میں متعدد اسکیمز جیسے ریسڈینشیل اسکولس، کالجز، شادی مبارک، اوورسیز اسکالر شپ، فیس ری امبرسمنٹ، رائتو بندھو ، رائتو بیمہ ، اور دیگر کا تفصیلی ذکر کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.