ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے حلقہ کارون میں تلنگانہ اقامتی طلبہ و طالبات اسکول کا افتتاہ کیا گیا۔ اسکول کے تعمیر کے لیے 20 کروڑ کے فنڈ منظور کیے گئے ہیں۔
تلنگانہ اقامتی طلبہ وطالبات اسکول کا افتتاہ رکن پارلیمان بیرسٹر اسدالدین اویسی نے کیا۔
اس موقع پر رکن اسمبلی کوثر محی الدین نے کہا کہ 'ایک برس کے اندر ہی تعمیری کام مکمل کر لیا جائےگا۔ ساتھ ہی دو اور بلڈینگ کا بھی افتتاہ کیا جائےگا۔
انہوں نے کہا کہ ' ابراہیم باغ کی عوام کے سارے مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کی جائےگی۔'
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے تلنگانہ وقف بورڈ کے موقف کو تسلیم کیا
وہیں اس موقع پر متعلقہ ڈی او ایجوکیشن اور ان کے علاوہ مجلس کے کارپورٹرز بھی موجود رہے۔