حیدرآباد: یہ مسافر حیدرآباد سے فلائٹ نمبرEK-527 کے ذریعہ دبئی جانے کی کوشش کررہا تھا۔کسٹم کے عہدیداروں نے اس کے سامان کی تلاشی کے دوران ان بیرونی کرنسی کے نوٹس کا پتہ چلاتے ہوئے ان کو ضبط کرلیا۔
ضبط شدہ 33ہزار سعودی ریال کرنسی Saudi Riyal Currency Confiscated in Hyd کی بھارتی کرنسی میں مالیت 6.35لاکھ روپئے ہوتی ہے۔اس مسافر کو ہراست میں لے کر اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے تاکہ یہ پتہ چلایاجاسکے کہ یہ کرنسی کس کی ایماپر اسمگل کی جارہی تھی۔
واضح رہے کہ حیدرآباد کے اس ایرپورٹ پر حالیہ دنوں کے دوران بیرونی ممالک کی کرنسی کی اسمگلنگ کی کئی کوششوں کو ناکام بنایاگیا ہے۔
یواین آئی