ETV Bharat / state

تلنگانہ: 5 روہنگیا مسلمان گرفتار، آدھارکارڈ و پاسپورٹ ضبط

author img

By

Published : Jun 9, 2020, 10:56 PM IST

تلنگانہ پولیس نے تین خواتین سمیت پانچ روہنگیا مسلمانوں کو غیرقانونی طور پر ملک میں داخل ہونے اور غلط معلومات فراہم کرتےہوئے آدھارکارڈ اور بھارتی پاسپورٹ حاصل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

Five Rohingyas arrested in Telangana for illegal immigration, getting Aadhar, Indian passport
تلنگانہ: 5 روہنگیا مسلمان گرفتار، آدھارکارڈ و پاسپورٹ ضبط

پولیس کے مطابق گرفتار شدہ افراد کے قبضہ سے دو بھارتی پاسپورٹ، پانچ آدھار کارڈ اور ووٹر آئی ڈی برآمد کئےگئے جسے انہوں نے اپنے آپ کو بھارتی شہری کہلانے کےلیے غلط اطلاعات فراہم کرتے ہوئے حاصل کیا تھا۔

پولیس ٹیم نے ایک اطلاع کی بنیاد پر ضلع سنگاریڈی کے ظہیرآباد میں گھر پر چھاپہ مارا اور 25 تا 45 سال کی عمر کے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا۔

عہدیداروں نے مزید بتایا کہ روہنگیا کئی سال قبل میانمار سے بنگلہ دیش کے راستے ملک میں داخل ہوئے تھے جبکہ وہ کولکتہ، دہلی اور حیدرآباد میں قیام پذیر تھے اور مزدوری کا کام کیا کرتے تھے۔

گرفتار کئے گئے تمام پانچ افراد نے آدھار کارڈ اور ووٹر آئی ڈی کارڈ حاصل کرلیا تھا تاہم دو افراد نے 2018 میں بھارتی پاسپورٹ حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہے۔

ان تمام کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 420، پاسپورٹ ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پانچوں کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.