ETV Bharat / state

تلنگانہ میں پیش آئے مختلف سڑک حادثات میں 5 افراد ہلاک

تلنگانہ میں پیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

5 افراد ہلاک
5 افراد ہلاک
author img

By

Published : Jul 17, 2021, 2:07 PM IST

پہلا حادثہ ضلع عادل آباد کے گڈی ہتنور میں پیش آیا جہاں تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور دیگر دو راجنا سرسلہ ضلع کے رُدرنگی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئے۔

ضلع عادل آباد کے منور گاؤں کے قریب ایک تیز رفتار وین کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے کہا کہ مہلوکین کی شناخت وین کے ڈرائیور 30 سالہ ایس کے خواجہ ولی، 34 سالہ کلینرر امانجنیلو کے طور پر کی گئی ہے جو اے پی کے ضلع اننت پور کے دھرماورم کے رہنے والے ہیں جب کہ 37 سالہ ناگیش انکولی گاؤں کا یومیہ مزدور ہے۔

وین نے ٹہری ہوئی لاری کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں خواجہ، رامانجینلو اور ناگیش موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ناگیش،ٹریکٹر چلارہا تھا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے رمس منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:بارہ بنکی: خاتون انسپکٹر سڑک حادثہ میں ہلاک

راجنا سرسلہ ضلع میں پیش آئے دوسرے حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ رُدرنگی ہیڈ وارٹرس کے قریب اس وقت پیش آیا جب نامعلوم گاڑی نے دو افراد کی بائیک کو ٹکر دے دی۔ پولیس کے مطابق 18 سالہ سندیپ اور 14 سالہ دھننجی کو ضلع کے یلاما گوڑی علاقہ میں نامعلوم گاڑی نے ٹکر دے دی۔ یہ دونوں بائیک پر کام سے واپس ہورہے تھے۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ان دونوں کا تعلق مہاراشٹر سے ہے اور یہ دونوں ملازمت کے لئے رُدرنگی آئے تھے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے ایک معاملہ درج کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.