حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے ونستھلی پورم راچاکونڈہ میں ایک فرنیچر کے گودام میں دیر رات زبردست آگ لگ گئی۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ ہستینا پورم روڈ پر واقع فرنیچر کے گودام میں پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا کام شروع کر دیا۔ آتشزدگی کے اس واقعہ کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔ ڈی سی پی لالہ بہادر نگر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہستینا پورم روڈ پر ایک فرنیچر کے گودام میں آگ لگ گئی جس کے بعد آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی گئی۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ حالات کو قابو میں کر لیا گیا ہے۔ سب کچھ جل کر راکھ ہو گیا ہے۔ ابھی تک نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Massive Fire In In Bhopal بھوپال کے سرکاری دفتر میں شدید آتشزدگی
واضح رہے کہ گزشتہ 11 جون کی شام حیدرآباد میں معظم جاہی مارکیٹ کے قریب کراچی بیکری کے پیچھے واقع ایک ٹینٹ ہاؤس میں آگ لگنے کا بڑا حادثہ پیش آیا تھا۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کے حکام کے مطابق آگ تیزی سے ٹینٹ ہاؤس سے ملحقہ رہائشی عمارت میں پھیل گئی جس سے دو فلیٹوں کو نقصان پہنچا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ڈسٹرکٹ فائر آفیسر سری نواس ریڈی نے کہا، "ہمیں شام 6:20 بجے کے قریب حادثے کے بارے میں الرٹ موصول ہوا۔ آگ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ایک ٹینٹ ہاؤس میں لگی۔