ملک بھر میں دیوالی کا پر جوش اہتمام کیا جارہا ہے۔ آج دیوالی پورے ملک میں خوشی اور مسرت کے ساتھ منائی جارہی ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے وطن عزیز کی عوام کو مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم مودی نے ٹویٹ کیا اور لکھا کہ 'دیوالی پر تمام دیس واسیوں کو دلی مبارکباد!
انھوں نے کہا کہ 'یہ تہوار آپ کی زندگی میں مزید خوشی اور مسرت لائے۔ سب لوگ خوشحال اور صحت مند رہیں'۔
تو وہیں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کہا کہ 'دیوالی صفائی ستھرائی کا تہوار ہے لہذا آئیے آلودگی سے پاک، ماحول دوست اور صاف دیوالی منا کر مادر فطرت کا احترام کریں'۔
انھوں نے لکھا کہ 'یہ تہوار ہمیں انسانیت کی خدمت کے لئے کام کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ آئیے ،اس موقع پر معاشرے کے غریبوں اور مسکینوں لوگوں کے لئے امید اور خوشحالی کا چراغ بننے کا عزم کریں جس طرح اپنی خوشی بانٹتے ہیں اسی طرح ایک چراغ اپنی روشنی بانٹ کر بہت سارے لیمپوں کو روشن کرتا ہے'۔
رواں برس دیوالی ہمت اور امید سے بھرا ہوا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ دنیا عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے انفیکشن کے ایک خراب دور سے گزر رہی ہے ، تو وہیں اس وبا کا ویکسین بھی جلد منظر عام پر آسکتا ہے، کیونکہ دنیا بھر میں مختلف ویکسینز کا آخری مرحلہ یعنی انسانی ٹرائل کا بھی تجربہ ہو رہا ہے۔
عوام امید کر رہے ہیں کہ اس وبا کو ختم کیا اور ہم سب پہلے ہی طرح آپس میں مل چہل کر رہ سکیں ۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ دیوالی ہندو مذہب کے بڑے تہواروں میں سے ایک اہم تہوار ہے۔
اس بار مہالکشمی اور گنیش کی پوجا کے ساتھ سرسوتی ما کی پوجا کا وقت شام ساڑھ پانچ بجے سے شام ساڑھ سات بجے تک رہے گا۔
آج مہالکشمی کے پوجا کرنے کا اچھا وقت ایک گھنٹہ 56 منٹ تک بتایا گیا ہے۔