اس موقع پر تلنگانہ حکومت کی جانب سے ہر برس 104 روپے اور 14 آنے کا تعاون فاتحہ خوانی کے لیے دیا جاتا ہے۔
گذشتہ 40 برس اتنی ہی رقم حکومت تلنگانہ کی جانب سے مکہ مسجد کے انتظامیہ کو خواجہ اجمیری کی فاتحہ خوانی کے لیے دیا جاتا ہے۔
مکہ مسجد کے مہتمم کی جانب سے اس فاتحہ خوانی کے تعاون میں اضافے کے لیے گذشتہ 5 مارچ 2019 کو ایک خط بھیجا گیا ہے کہ حکومت 5000 روپے فاتحہ خوانی کے لیے عنایت کریں کیوں کہ 104 روپیے کا عطیہ دراصل ان عقیدت مندوں کے لیے مذاق ہے جو فاتحہ خوانی کے روح پرور مجلس میں شرکت کرتے ہیں۔
ابھی تک حکومت کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا ہے، مہتمم کا خط اس خبر کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے۔