ETV Bharat / state

'دارالحکومت امراوتی تحریک' سے وابستہ ایک اور کسان کی موت

آندھرا پردیش کے دارالحکومت امراوتی کی تعمیر کے لیے اراضی دینے والے ایک اور کسان کی دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے موت ہوگئی۔

author img

By

Published : Feb 5, 2021, 3:50 PM IST

Farmer of Andhra Pradesh dies due to Cardiac Arrest with the grievence of moving Amaravathi
دارالحکومت امراوتی تحریک سے وابستہ ایک اور کسان کی موت

آندھرا پردیش میں ایک ہی دارالحکومت تحریک سے وابستہ ایک اور کسان کی دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے موت ہوگئی۔ لنگایاپیلم کے 46 سالہ کسان نماگڈا وینکٹ راؤ نے تیلگو دیشم دورحکومت میں اعلان کردہ نئے دارالحکومت امراوتی کی تعمیر کے لیے 1.25 ایکڑ اراضی دی تھی۔ تاہم جگن موہن ریڈی کے زیر قیادت وائی ایس آر کانگریس کے برسراقتدار آنے کے بعد ریاست میں ایک کے بجائے تین دارالحکومت کا اعلان کیا گیا جس کے خلاف امراوتی کے کسان احتجاج کر رہے ہیں۔ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ ریاست میں ایک ہی دارالحکومت کے طور پر امراوتی کو برقرار رکھا جائے۔

این وینکٹ راؤ کے افراد خاندان کے مطابق 'وہ کچھ عرصے سے امراوتی میں رونما ہونے والی تبدیلیوں سے مایوس تھے۔'

احتجاجی کسانوں نے بتایا کہ 'وینکٹ راؤ جمعرات کو بھی تحریک میں شامل ہوئے تھے۔ تاہم رات میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ان کا انتقال ہوگیا۔'

امراوتی کو ہی دارالحکومت کے طور پر برقرار رکھنے کے مطالبہ پر 29 دیہاتوں کے کسانوں کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.