حیدرآباد میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں دن بہ دن تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ جس کے سبب یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ تورپ بازار حیدرآباد کے بڑے بازاروں میں سے ایک ہے۔ اس بازار میں 150 سے زیادہ سینٹری کی دکانیں ہیں اور اس کے علاوہ الکٹریکل کی بھی 300 سے زیادہ دکانیں ہیں۔ یہ دونوں مارکیٹز ایک ہفتے کے لئے مکمل طور پر بند رہیں گے۔
حیدرآباد و سکندرآباد سینٹری ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر دیپک گپتا نے کہا کہ تورپ بازار رضاکارانہ طور پر آٹھ دن تک بند رہیں گے۔ تاکہ کورونا پر قابو پایا جاسکے۔
انہوں نے جی ایچ ایم سی سے اپیل کی ہے کہ وہ توروپ بازار کا سینیٹائزر سے پوری طرح چھڑکاؤ کریں۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس کے سبب احتیاط برتیں اور گھروں میں رہیں تاکہ وہ اس وبا سے محفوظ رہ سکیں۔