ETV Bharat / state

شہر حیدرآباد کا بیگم بازار دوبارہ کھول دیا گیا - MARKET NEWS

چند دن بعد ایک مرتبہ پھر اجلاس منعقد کیا جائے گا اور اس بات پر غور کیا جائے گا کہ آیا دوبارہ مارکٹ کو بند کرنے کی ضرورت ہے۔

FAMOUS BEGAM BAZAR I N HYDERABAD RE-OPNED
فائل فوٹو
author img

By

Published : Jul 6, 2020, 5:15 PM IST

شہر حیدرآباد کے بیگم بازار کمرشیل مارکٹ کے تاجروں نے اپنے طور پر نافذ کردہ ایک ہفتہ کے لاک ڈاؤن کے بعد آج سے اپنی دکانیں کھول دیں۔

دکانیں کھولنے کا مقصد عوام کو ضروری اشیاء کی خریداری کے لئے سہولت پہنچانا ہے۔ ان دکانوں کو بند کرنے کا مقصد عوام بالخصوص تاجروں اور سیلس مینس کو اس عرصہ تک کے لئے خود کو الگ تھلگ رکھنے کو یقینی بنانا تھا۔ اگر کسی میں اس کی علامات پائی جائیں تو اُن سے خواہش کی جائے گی کہ وہ مارکٹ سے دور رہیں اور علاج سے استفادہ کریں۔

چند دن بعد ایک مرتبہ پھر اجلاس منعقد کیا جائے گا اور اس بات پر غور کیا جائے گا کہ آیا دوبارہ مارکٹ کو بند کرنے کی ضرورت ہے۔

آج سے مارکٹ 9 بجے دن تا 4 بجے شام کام کرے گی۔ اسی دوران شہر کے دیگر مارکٹس 'ترپ بازار، سدی عنبر بازار، پتھرگٹی، جرنل بازار اور ریجمنٹل بازار بھی کھل گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.