ETV Bharat / state

سابق وزیر کے رام ریڈی چل بسے - آندھراپردیش کابینہ کے سابق وزیر فوت

سابق وزیر ٹی آرایس رہنما کے رام ریڈی طویل علالت کے بعد ہفتہ کو اپنی قیام گاہ میں چل بسے۔ان کی عمر83برس تھی۔وہ عمرسے متعلق صحت کے کئی مسائل کا شکار تھے۔

سابق وزیر،کے رام ریڈی چل بسے
سابق وزیر،کے رام ریڈی چل بسے
author img

By

Published : Dec 5, 2020, 1:39 PM IST

تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو،اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے سابق وزیرکی موت پر گہرے دکھ کااظہار کیا۔

اپنے پیام میں وزیراعلی نے ان کے ساتھ رفاقت کا تذکرہ کیا اور ان کے غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ریڈی نے کانگریس پارٹی میں اہم رول اداکیاتھا، وہ متحدہ آندھراپردیش کے حلقہ پرگی سے تین مرتبہ منتخب ہوئے تھے۔انہوں نے 1967میں آزاد امیدوار اور 1972،1989میں کانگریس امیدوار کے طورپر کامیابی حاصل کی تھی۔وہ1980میں رکن قانون ساز کونسل بنائے گئے تھے۔

انہوں نے 1977میں جلگم وینگل راو کی کابینہ میں وزیرکے طورپر خدمات انجام دی تھیں۔ساتھ ہی 1991میں این جناردھن ریڈی اور 1992میں کوٹلہ وجئے بھاسکرریڈی کی کابینہ میں بھی وہ وزیر بنائے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد کے شاہ حاتم تالاب میں گندگی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.