ETV Bharat / state

حیدرآباد کی مشہور کل ہند صنعتی نمائش کا اختتام

شہر حیدرآباد کی مشہور کل ہند صنعتی نمائش کا اختتام کل شام ہوگیا۔ اس نمائش میں اس سال تین دن کی توسیع کی گئی تھی۔ اس کا اختتام 15فروری کو ہونے والاتھا تاہم توسیع کے بعد اس کا اختتام 18فروری کی شب کردیا گیا۔

author img

By

Published : Feb 19, 2020, 3:27 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 8:33 PM IST

حیدرآباد کی مشہور کل ہند صنعتی نمائش کا اختتام
حیدرآباد کی مشہور کل ہند صنعتی نمائش کا اختتام

اس نمائش کا تقریبا 20 لاکھ افراد نے مشاہدہ کیا۔اس میں اسٹالس لگانے والوں کے مطابق ان کو نقصان ہوا کیونکہ معاشی سست روی کے سبب جاریہ سال میں کم خریداری دیکھی گئی۔

اس نمائش میں کشمیر سے کنیا کماری تک کے مختلف تاجر اپنی دیسی مصنوعات کو فروخت کرنے کے لئے اسٹالس لگاتے ہیں۔

ان تاجروں کے مطابق ان کو اس مرتبہ مایوسی کا سامنا کرناپڑا اور بیشتر کشمیری تاجروں نے بھی دکھ کا اظہار کیا کہ جاریہ سال بھی ان کا کاروبار مناسب نہیں ہوا۔

گزشتہ سال اس نمائش میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں کشمیری تاجرین کے تمام اسٹالس جل کر خاکستر ہوگئے تھے۔ہر سال یکم جنوری سے اس نمائش کا آغاز ہوتا ہے۔نمائش کے آخری دن منگل کو 60 ہزار افراد نے اس کامشاہدہ کیا۔جبکہ 17فروری تک تقریبا 19لاکھ 60ہزار افراد نے اس نمائش کا مشاہدہ کیا تھا۔

نمائش سوسائٹی کے خازن ونے کمار کے مطابق آخری دن نمائش دیکھنے والوں کا کافی ہجوم تھا۔تاجروں نے آخری دن بھاری ڈسکاونٹ کے ساتھ اپنا مال فروخت کیا۔

سکریٹری نمائش سوسائٹی بی پربھا شنکر نے کہا کہ جاریہ سال سوسائٹی کو 10تا20کروڑروپئے کا فائدہ ہوگا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 8:33 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.