ETV Bharat / state

Emergency Landing of IndiGo Flight in Karachi: انڈیگو طیارہ کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ، تمام مسافرین حیدرآباد واپس - کراچی ایئرپورٹ پر طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ

اس واقعے کے بعد ایئرلائن کمپنی نے دوسرے طیارہ کو کراچی بھیجا جہاں سے یہ تمام مسافر اتوار کی شب حیدرآباد واپس ہوگئے۔ Emergency Landing of IndiGo Flight in Karachi

فنی خرابی کے سبب انڈیگو طیار ہ کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ

author img

By

Published : Jul 18, 2022, 12:02 PM IST

شارجہ سے حیدرآباد آنے والے انڈیگو طیارے میں تکنیکی خرابی کے سبب کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی تھی۔ مسافرین کل شب دوسری فلائٹ کے ذریعہ تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد پہنچے۔ دوران پرواز پائلٹ نے طیارہ میں تکنیکی خرابی محسوس کی اور کراچی کے ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی تھی۔ Emergency Landing of IndiGo Flight in Karachi

اس واقعہ کے بعد ایرلائن نے دوسرے طیارہ کو کراچی بھیجا جہاں سے یہ تمام مسافر اتوار کی شب حیدرآباد واپس ہوگئے۔ اسی فلائٹ میں دبئی سے آئے ایک مسافر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فضا میں طیارہ میں جھٹکے محسوس ہوئے جس کے بعد پائلٹ نے یہ اعلان کیا کہ طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ تکنیکی خرابی کی وجہ سے کراچی ایرپورٹ پر کی جارہی ہے۔ اس طیارہ میں 125 مسافرین تھے۔ کراچی ایئرپورٹ پر طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد مسافر تقریباً 8 گھنٹے تک رن وے پر طیارے میں ہی رہے۔ انہوں نے حیدرآباد واپسی پر مسرت کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ دوسری پرواز کی تیاری میں وقت لگا۔ طیارہ میں کئی افراد بیمار تھے۔ حکومت ہند کے نمائندوں نے حکومت پاکستان سے بات کی۔ ایک مسافر نے کہاکہ ان کو ایئرپورٹ کے اندر واقع ہوٹل لے جایا گیا اور ان کی مہمان نوازی کی گئی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.