ETV Bharat / state

Elderly Man Dies in Mosque جمعہ کی نماز سے قبل معمر شخص کا مسجد میں انتقال

author img

By

Published : Oct 29, 2022, 7:58 PM IST

ہر مومن بندے کی دلی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا خاتمہ بالخیر ہو اور یہ مومن بندے کے لئے سب سے بڑی نعمت ہوتی ہے۔ اگر کسی شخص کا مسجد یا نماز کے دوران انتقال ہوجائے تو یہ اس کے لئے بہت ہی اچھی بات اور مغفرت کا باعث سمجھا جاتا ہے۔ Elderly Man Dies in the Mosque

جمعہ کی نماز کے دوران معمر شخص کا مسجد میں انتقال

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہر میں گزشتہ روز نماز جمعہ سے قبل بارکس کے ایک بزرگ شخص کا مسجد میں ہارٹ اٹیک کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ بارکس کی مسجد توحید میں حبیب احمد بغدادی نامی شخص نماز جمعہ کے لئے پہنچے تھے ابھی خطبہ کا آغاز بھی نہیں ہوا تھا چند مصلی ہی مسجد میں جمع ہوئے تھے اور ان میں بعض افراد نماز سنت کی ادائیگی میں مصروف تھے۔

اسی دوران حبیب احمد بغدادی بھی مسجد میں داخل ہوگئے اور شاید نماز سنت کی تیاری کررہے تھے کہ اچانک انہیں ہارٹ اٹیک آگیا اور وہ ٹھہرے ٹھہرے ہی سامنے کے صف میں سنت نماز ادا کرنے والے ایک نمازی پر گر پڑے۔ مسجد کے اندر موجود سی سی ٹی وی کیمرے میں یہ سب ریکارڈ ہوگیا ۔اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ آمین Elderly Man Dies in the Mosque

یہ بھی پڑھیں : Osmania Hospital Building Closed عُثمانیہ ہاسپٹل کی قدیم عمارت مقفل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.